اسلام آباد (خبر نگار) وزارت دفاع اور آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت سے سینئر صحافی کے 20روز سے لاپتہ دو بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں رپورٹ جمع کرا دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہااس پر آرڈر پاس کرینگے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن پیش ہوئے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے آئی جی اسلام آباد کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں طلب کر لیا، جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کہا الزام ہے دو بھائیوں کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا، ذمہ دار کون ہے ، کاغذی رپورٹ نہیں عملی طور پر مجھے بتائیں ، جسٹس انعام امین منہاس نے کہا اگر پولیس ریکور نہیں کریگی تو پھر پرچہ ان پر ہو گا ، وزارت دفاع حکام نے جواب دیادونوں بھائی ہمارے پاس ہیں نہ ہمیں انکے بارے میں علم ہے۔