• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ملک بنے گا، لیگی رہنما تصور تارڑ

پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )میاں نواز شریف کی قیادت میں انشااللہ پاکستان ترقی یافتہ ملک بن کر ابھرے گا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے مرکزی رہنما تصور حسین تارڑ نے پارٹی قائد میاں نواز شریف کا ملکی سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا۔ انہوں حکومت کی ایک سال کی کارگردگی خصوصی طور پر بجلی کے نرخوں میں حالیہ کمی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت ہمیشہ سے عوامی بھلائی کو ترجیح دیتی آئی ہے۔وہ پارٹی کے جائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی کے والد راجہ عظمت حسین کی عیادت کے موقع پر اکٹھے ہونے والے پارٹی رہنماؤں کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا پاکستان مسلم لیگ (ن) نہ صرف پاکستان بنانے والی جماعت بلکہ اسی جماعت نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بھی بچایا اور اب اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی جماعت ہے۔
ملک بھر سے سے مزید