• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایر لائنز کے انتظامی معاملات، 1 پرواز متبادل منتقل، 2 منسوخ اور 63 تاخیر کا شکار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مختلف ایئر لائنز کے انتظامی معاملات کی وجہ سے 2پروازیں منسوخ کر دی گئیں ایک کو متبادل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا جبکہ 63پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ابوظہبی پشاور کی پرواز پی کے 218کو اسلام اباد لینڈ کرایا گیا۔ اسلام اباد اور پشاور سے ابوظہبی کی 2 پروازیں پی کے 262 اور 217منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 20، لاہور کراچی کی 12، کراچی ایئرپورٹ کی 7، لاہور ایئرپورٹ کی 15، فیصل آباد ایئرپورٹ کی 2، پشاور ایئرپورٹ کی 5 اور سیالکوٹ کی 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کا اوسط دورانیہ 1 سے 5 گھنٹے رہا پشاور ایئرپورٹ سے شارجہ کی پرواز ای ار 752 میں 11گھنٹے تاخیر ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ سے جدہ کی پرواز پی ایف 717میں 9گھنٹے تاخیر ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید