کراچی(سید محمد عسکری) جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے 17اور ڈاؤ میڈیکل ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے 23درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر کے امیدواروں کی اسکروٹنی بدھ 9 اپریل کو ہوگی جب کہ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے اسکروٹنی اگلے ہفتے ہوگی، جامعہ این ای ڈی میں وائس چانسلر کے عہدے کے لیے17امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں جن میں ڈاکٹر شاہد باقر، ڈاکٹر احمد حسین، ڈاکٹر محمد طفیل، ڈاکٹر انجینئر عبدالقادر بھٹی، ڈاکٹر غوث بخش ناریجو، ڈاکٹر ذوالفقار علی میمن، ڈاکٹر سیدہ ثریا بخاری، انجینئر قاضی امجد، انجینر محمد شاہد، فیاض احمد قریشی، خالد سیف اللہ، عبدالواحد عقیلی، عبدالمجید یوسفانی، شاہنواز فرحان کھیڑو، ڈاکٹر مشتاق علی جکھرانی، طفیل احمد شیخ اور سید اقبال ہاشمی شامل ہیں۔ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے لیے جن 23 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں ان میں ڈاکٹر امجد سراج میمن، پروفیسر شاہد رسول،ڈاکٹر انیلہ 2عطا الرحمان، ڈاکٹر جہاں آرا حسن، ڈاکٹر فہد جبران، ڈاکٹر مشتاق علی جکھرانی، ڈاکڑ سید مسرور احمد، ڈاکٹر ارشد حسین ابڑو، خالد سیف اللہ، اختر علی بلوچ، پروفیسر اورنگزیب شیخ، پروفیسر ڈاکٹر سید سلمان عادل، پروفیسر امان اللہ عباسی، ڈاکٹر امتیاز احمد قاضی، ڈاکٹر افتخار علی شلوانی، ڈاکٹر سید تصدق علی شاہ، ڈاکٹر محمد ڈی نواز لاشاری، سید خالد احمد اشرفی، افتخار احمد، عبدالرشید سولنگی، ڈاکٹر عاصمہ فیصل اور ڈاکٹر انجم رحمان شامل ہیں۔