• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقفہ سولات میں وفاقی وزیر مصدق ملک کی عدم موجودگی پر اسپیکر برہم

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پہلے ہی سوال پر وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کی عدم موجودگی پرا سپیکر ایاز صادق نے بر ہمی کا اظہار کیا۔ پانچ منٹ میں بلایا جا ئے ،یہ نا قابل قبول ہے، سوالوں کے جواب دینا کابینہ کی اجتما عی ذمہ داری ،ایاز صادق کے ریمارکس ،شرمیلا فاروقی نے سوال کیا تو جواب دینے کیلئے وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک موجود نہیں تھے۔ وزیر پار لیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسپیکر سے کہا کہ یہ سوال موخر کردیں مصدق ملک ابھی آ جاتے ہیں۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے، جوابات دینا کابینہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،سپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی مصدق ملک کو پانچ منٹ میں بلایا جا ئے، انہیں ایوان میں ہونا چاہئے ورنہ آپ خود جواب دیں، تھوڑی دیر بعد مصدق ملک ایوان میں آگئے۔حنا ربانی کھر نے از راہ مزاح مصدق ملک سے کہا کہ آپ کو وزارت پٹرولیم سے موسمیاتی تبدیلی میں لانا پتہ نہیں سزا ہے یا جزا ہے؟؟ مصدق ملک نے کہا مجھے تو جزا لگتی ہے باقی آپ پہ چھوڑتا ہوں ۔

ملک بھر سے سے مزید