• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے تعلیمی بورڈز،اور جامعات کا تعلیمی نظام تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا ہے، سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن (سپلا) کے مرکزی صدر منور عباس، کراچی نے سندھ کے آٹھوں تعلیمی بورڈز میں چیئرمین بورڈز تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیے۔ سپلا کے رہنماؤں نے کہا کہ امتحانی بورڈز خالصتاً ٹیکنیکل اور تعلیمی ہے جس کیلئے بورڈز کے معاملات کو جاننے والے پروفیسرز یا ماہرین تعلیم کو ہی تعینات کرنا چاہیے مگر افسوس اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں اپنوں میں کی مصداق سرچ کمیٹی کے ارکان نے اقربا پروری کی انوکھی مثال قائم کر دی۔
اہم خبریں سے مزید