• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھرا میں عید ملن پارٹی اور مشاعرے کا اہتمام

پشاور(جنگ نیوز)تنظیم اساتذہ متھرا میں زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر شہاب عزیز ارمان عید ملن پارٹی و مشاعرے کا اہتمام ہوا جس میں مہران مہمند نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔ عدنان اسد اورشاہان جان بہادر نے افتتاحی کلمات ادا کئے۔صوبائی سیکرٹری تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا محمد عثمان نے شاہی بالا ادبی جرگہ کے بانی و صدر سید زبیر شاہ ساجد مرحوم کے علمی اور ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیااور ان کےایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی ۔ہیڈ ماسٹر عبدالرحمان ، صاحب اللہ بھیر اور ظفر اللہ رحم دل نے بھی سید زبیر شاہ ساجد کی ادبی ، تخلیقی اور علمی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ شرکاء میں سکندر خان یوسفزئی (صوبائی ذمہ دار سکولز) ، منیب الرحمان (صدر پشاور) , نواب گل (سیکرٹری نشر و اشاعت) ، عمران خان ، وسیم خان ، عبد الرحمان و دیگر بھی شامل تھے ۔
پشاور سے مزید