• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر خان سیف اللہ کی برسی پشاور میں عقیدت کے ساتھ منائی گئی

پشاور ( جنگ نیوز)بیرسٹر خان سیف اللہ خان کی 61 ویں برسی ون مچنی لین واقع پشاور میں عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔جس میں سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔جب اس موقع پر سابق گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کے مشیر انجینئر فضل حسین،وزیر اعلی کے پی کے سابق مشیر ملک ریاض احمد ، پرسنل سیکرٹری ایم نور سمیت اہم شخصیات، عمائدین علاقہ اور سیف اللہ برادران کے حامیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان ودیگر مقررین خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر خان سیف اللہ خان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی پاکستان اورجصوصاً لکی مروت کے لئے خدمات تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے،انہوں نے کہاکہ بیرسٹر خان سیف اللہ خان نے پارلیمنٹ کے فلور پر ہمیشہ ملک اور عوام کے لئے آواز آٹھائی ہے مزید کہاکہ بیرسٹر سیف اللہ خان نے سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کی ہے آج ضلع لکی مروت میں ان کے منظورکردہ منصوں بوں سے عوام مستفید ہورہے ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بیرسٹر خان سیف اللہ خان کے نقشے قدم پر چل کر خطے کی ترقی وہاں کے عوام کو درپیش مسائل بغیراقتدار ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے دم لیں گے۔برسی تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور خصوصا سیف اللہ برادران کی کامیابی وکامرانی کے لئے اجتماعی دعائیں کرائی گئیں۔برسی تقریب میں لنگر(خیرات) کا بھی اہتمام کیا تھا۔
پشاور سے مزید