• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر 1510رجسٹرڈ مریضوں کومحفوظ انتقال خون کی فراہمی کی،حمزہ فاونڈیشن

پشاور( وقائع نگار )ملک میں تھیلسیمیا میں مبتلا بچوں کے بون میروٹرانسپلانٹ کا خرچہ 30سے 40لاکھ روپے تک پہنچ گیا، حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئرتھیلسیمیاہسپتال پشاور نے ایسے نادار اور غریب بچوں کو خون کی فراہمی اور ان کےساتھ تعاون کی اپیل کی ہے ۔ ادارے کے بانی اعجازعلی خان کے مطابق حمزہ فاونڈیشن میں عید کے دوران بھی 1510رجسٹرڈ مریضوں کومحفوظ انتقال خون کی فراہمی کاسلسلہ جاری رہا ، ہر متاثرہ بچے کو15سے 20دن بعد صحتمندخون کی ضرورت ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب نوجوان سمیت تمام لوگ اپنی دینی واخلاقی ذمہ داری پوری کرے کیونکہ بیشتر ایسے مریض غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ حمزہ فاؤنڈیشن کی جانب سے روزانہ 60سے 70 مریضوں کو مفت عطیہ خون کے علاوہ آئرن ٹیبلیٹس، مفت خوراک اور دیگر طبی سہولیات بھی دی جارہی ہیں لہذا مخیرحضرات اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں
پشاور سے مزید