پشاور(وقائع نگار) لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی سی پیک منصوبے سے زیادہ اہم ہے۔ ویٹرنری ایجوکیشن اور لائیو سٹاک کے ذریعے معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ لائیو سٹاک کی بہتری سے معاشی مسائل کا حل ممکن ہے۔ یہ بات لائیو سٹاک کوآپریٹو سوسائٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد آصف خان اعوان نے کہی۔ انہوں نے کہا ویٹرنری ڈاکٹروں کو ہماری سوسائٹی اون نہیں کرتی۔ پاکستان میں پولٹری اور ڈیری کا بہت زیادہ اسکوپ ہے۔ پاکستان میں تعلیم میں پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک زراعت اور لائیو سٹاک کو مضامین میں شامل کیا جائے۔ لائیو سٹاک کے ماہرین کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔ لائیو سٹاک کی نصاب میں تبدیلیاں اور ترامیم ضروری ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان دودھ پیدا کرنے والا چوتھا ملک ہے۔ ریسرچ کے نام پر اربوں خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اب سنجیدگی سے لائیو سٹاک سیکٹر کے لیے کام کرنا ہوگا۔ لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے۔ اس سیکٹر کو کامیاب کر کے نوجوآن کو روزگار دیا جا سکتا ہے۔ پاکستان بھر خصوصاً خیبر پختونخوا میں لاکھوں نوجوان کو روزگار مہیا ہو جائے گا. اس سلسلے میں لائیو سٹاک کوآپریٹو سوسائٹی اینڈ لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر محمد آصف خان اعوآن نے ڈیری سیکٹر کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز پیش کر دیں۔