• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائبل کمیشن کی رقم کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

پشاور(وقائع نگار) قبائلی ضلع مہمند علاقہ پنڈیالء گاؤں گردء کے رہائشی امان اللّٰہ خان نے ٹرائبل کمیشن کی رقم کی عدم ادائیگی پر ضلع مہمند کی انتظامیہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ چند سال قبل علاقہ گردء میں سڑک تعمیر کی گئی قبائلی قواعد کے تحت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے ان کی ٹرائبل کمیشن کی 11 لاکھ 39 ہزار 736 روپے کی رقم منظور ہوئی جس کا چیک بھی تیار کیا گیا تھا تاہم سابق اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، کلرک، کلاس فور، کی ملی بھگت سے میری رقم روک دی گئی مہمند کی ضلعی انتظامیہ کے بعض افسران بھی رقم دینے میں رکاوٹ ہے اس سلسلے میں سینئر سول جج مہمند نے میرے حق میں فیصلہ بھی دیا تاہم رقم کی ادائیگی میں تاخیری حربے استعمال کی جا رہی ہے جس پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، کور کمانڈر پشاور، ڈی سی مہمند اور دیگر متعلقہ حکام نوٹس لے کر میری رقم کی ادائیگی میں معاونت کریں اور مذکورہ افسران کے خلاف کارروائی کرے
پشاور سے مزید