پشاور(وقائع نگار) محکمہ صحت خیبرپختونخوا پختون روایات کو روندتے ہوئے مردوں سے مجبور غریب عورتوں کا الٹرا ساونڈ کرانے لگے ہیں خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی میں الٹرا ساونڈ کےلئے لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث مستورات مجبورا مردوں سے الٹرا ساونڈ کرانے لگے جب اس سلسلے میں متعلقہ انچارج سے لوگوں نے شکایت کی تو انہوں نے کہا کہ جس کو مرد سے الٹرا ساونڈ کرانا ہو کرلے ورنہ باہر سے کرائے۔