• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں، گرلز ایجوکیشن لیڈرشپ نیٹ ورک

پشاور(وقائع نگار) گرلز ایجوکیشن لیڈرشپ نیٹ ورک“رائز اینڈ شائن”، بلیو وینز اور پاکستان ایجوکیشن چیمپیئن نیٹ ورک نے مشترکہ خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے اور لڑکیوں کو بجٹ سازی کے ابتدائی مرحلے میں شامل کرے۔اگرچہ وقتاً فوقتاً وعدے کیے گئے اور کچھ پیشرفت بھی ہوئی ہے، لیکن بجٹ میں کمی اور شفاف منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے صوبے میں لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کوششیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ کئی اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی کمی، تربیت یافتہ اساتذہ کی قلت، تعلیمی مواد کی عدم دستیابی اور غیر محفوظ تعلیمی ماحول جیسے مسائل لڑکیوں کی تعلیم پر منفی اثر ڈال رہے ہیں، خصوصاً ثانوی سطح پر۔ ان مسائل کی وجہ سے اسکول چھوڑنے کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور شرح خواندگی میں صنفی تفاوت برقرار ہے۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDG-4) کے تحت اپنی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی ذمہ داریوں میں یہ عزم کیا ہے کہ قومی پیداوار (GDP) کا کم از کم 4 فیصد تعلیم کے لیے مختص کیا جائے گا
پشاور سے مزید