• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئرمائن اونرز ایسوسی ایشن کا مجوزہ منرلز ایکٹ پر تحفظات کا اظہار

پشاور (لیڈی رپورٹر) فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن نے مجوزہ منرلز ایکٹ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ایس آئی ایف سی حکام نے سٹیک ہولڈرز کی سفارشات کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک متنازعہ ایکٹ تیار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، مختلف ملاقاتوں کے دوران ایس آئی ایف سی حکام نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی سفارشات کو ایکٹ میں شامل کیا جائے گا، لیکن جب مجوزہ ایکٹ کا فائنل ڈرافٹ صوبائی اسمبلی کے لیے بھیجا گیا، تو ان کی تجاویز کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا۔ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے ملاقات کی متعدد درخواستیں کیں، مگر کوئی جواب نہ آیا۔ مزید یہ کہ وزیر اعلیٰ نے ایک نام نہاد منرلز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی، جو کہ ایک چھوٹی سی تنظیم ہے،
پشاور سے مزید