پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ کی خوشدامن کو سپرد خاک کردیا گیا ، مرحومہ کی نماز جنازہ سول کالونی ورسک روڈ پشاور میں ادا کی گئی جس میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی ، ارکان اسمبلی ، سیکرٹری اسمبلی کفایت اللّٰہ افریدی اور سرکاری افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔