• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی نرخوں میں کمی کا اعلان گھریلو صارفین کیلئے خوش آئند قرار

پشاور(جنگ نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی مرزا عبدالرحمان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کاوشوں سے وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کو گھریلو صارفین اور بزنس کمیونٹی کے لئےخوش آئند قرار دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے جن لوگوںنے اس کام میں حکومت کا ہاتھ بٹایا ، آئی ایم ایف اور ایس ایم ایئر کے ساتھ مذاکرات کئے اس کا بھی اپنی تقریر میں کھل کر ذکر کیااور یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی تمام ٹریڈباڈیز باڈیز کو اس جگہ مدعو کیا گیا ہے حیرت کی بات ہے کہ ملک کی سب بڑی ٹریڈباڈیز باڈیز جس کے تین سو سے زائد ٹریڈباڈیز منسلک ہیں کوئی اہمیت نہیں دی گئی اور نہ ہی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ مجودہ یونائٹڈ بزنس گروپ نے فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان کا ادرارہ غیر فعال کر دیا ہے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے اور دکھ کا مقام ہے کہ جو فیڈریشن کے صدر اور دیگر عہدیداروں اب شرمندگی دور کرنے کے لئے پریس کانفرنس کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان نے ایف پی سی سی آئی کا ذکر کیااور نام تک نہ لیا اور یہ لوگ اپنی عزت بچانے کے لئے اپنے اسلام آباد کیپیٹل آفس میں پریس کانفرنس کے ذریعے بزنس کمیونٹی چیمبر ایسوسی ایشن ٹریڈباڈیز کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اورکمزور قیادت سے ایسوسی کیسے توقع کرسکتے ہیں۔
پشاور سے مزید