پشاور(جنگ نیوز) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ سے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین)کے صوبائی صدر محمد سلیم خان کی سربراہی میں ہزارہ ڈویژن کے عہدیداران نے ملاقات کی ملاقات میں وفد نے پرائیویٹ سکولز کے امتحانی ہالز کی منتقلی کے حوالے سے خدشات سے آگاہ کیا عہدیداران میں جنرل سیکرٹری ہری پور خورشید احمد، نائب صدر ایبٹ آباد زاہد اسلام، جنرل سیکرٹری راجہ قدیر و دیگر کے علاؤہ سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ، نائب صدر ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک سعید اختر، سابق صدر حاجی منظور الہیٰ شامل تھے۔