• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست، فریقین سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف اور توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ، سیکریٹری فنانس کی طرف سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وکالت نامہ جمع کروا دیا، سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری قانون عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا ، وکیل سیکریٹری فنانس مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے سمری تیار کرلی ، کابینہ کو بھیجنا ضروری ، فیصلہ کابینہ کرے گی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ سے ابھی تک حکم امتناع نہیں مل سکا، جوڈیشل الاؤنس کے ساتھ درجنوں مزید الاؤنس ہیں، سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، سپریم کورٹ نے خود سوال کیا کہ ہے حکومت اتنے بڑے واجبات کیسے دے سکتی ہے؟ اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کا کوئی قانون نہیں محض ایک پالیسی کی بنیاد پر یہ الاؤنس دیئے گئے، عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید