• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ٹریک پر دھماکہ کی منصوبہ بندی کرنے والا کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی نے پولیس ہائوسنگ سوسائٹی میمن گوٹھ قبرستان اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سجاد شر عرف ببلو ولد غلام عباس کو گرفتار کر کے 30بور پستول ، 6 گولیاں برآمد کرلیں ،پولیس کے مطابق ملزم ایس آر اے کمانڈر اصغر علی شاہ اور نور احمد چانڈیو کا قریبی ساتھی ہے،ملزم ایس آر اے کمانڈر سے ہدایت لے کر دیگر کارندوں غلام شبیر ملاح، بشیر احمد سارنگ اور بشیر شر تک پہنچاتا تھا،ملزم نوجوان لڑکوں کو ایس آر اے میں شمولیت اور پارٹی اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دیتا تھا،پولیس کے مطابق ملزم ضلع حیدرآباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور IED ترسیل کا منتظر تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید