کراچی( اسٹاف رپورٹر )قائدآباد پولیس نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت سے زائد چاول سے بھرا ٹرک برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق چاول گودام موڑ کے قریب مسلح ملزمان چاول سے بھرے ٹرک کو اسلحہ کے زور پر اپنی تحویل میں لے کر ٹرک ڈرائیور مظمل ولد نصیب الرحمٰن کو بھی گاڑی میں یرغمال بنا کر ساتھ لے تھے ،اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب کیا اور اسپتال چورنگی کے قریب سے ٹرک سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس کو دیکھتے ہی ملزم کے دوسرے ساتھی ٹرک ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے 700سے زائد چاول کی بوریاں بھی تحویل میں لیں ، ملزم ظہیر عباس ولد عبدالرشید ٹرک کو 65لاکھ روپے میں فروخت کرنے کے لیے دوسرے گروہ کے افراد کا انتظار کر رہا تھا۔