• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل پیرا، محنت کشوں کے حقوق کی محافظ ہے، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل پیرا ، مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی محافظ ہے ،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے یہ پارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنائی اور آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اسی منشور پر عمل پیرا ہیں ،پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ممکنہ ریفرنڈم میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، وزیر بلدیات سے بدھ کے روز پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی کی سربراہی میں پیپلز لیبر بیورو کراچی کے وفد نے ملاقات کرکے کراچی سمیت صوبے بھر میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید