• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عسکری کی گاڑی سے قیمتی موبائل فون چوری کرلیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری کی گاڑی سے ملزمان قیمتی موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے،سچل تھانہ کی حدود مین یونیورسٹی روڈ صفورہ چورنگی کے قریب وہ اپنی گاڑی کھڑی کرکے فروٹ خریدنے کے لئے اترے تھے ، جائے وقوعہ سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ نیلے اور ہری رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس 2 کم عمر لڑکے سڑک پر کھڑی گاڑی کا دروازہ کھول کر گاڑی سے موبائل فون چوری کرنے کے بعد وہاں سے آگے بڑھ جاتے ہیں ،پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید