کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کلفٹن عمر شریف پارک میں کمرشل سرگرمیوں پرجواب الجواب طلب کرلیا ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈی جی پارکس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نجی کنٹریکٹر کے ساتھ مل کر پارک میں کمرشل بنیادوں پر ٹینس کورٹ بنایا گیا ہے، جس سے اہل علاقہ کو پارک میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔