• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، گھر کے باہر نوجوان کی لاش ملی، پہلی بیوی کے بھائیوں نے قتل کیا، والد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر جی 6 سے 20 سالہ سکندرعلی ولد نورمحمد کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ مقتول کی والد نے چھ ماہ قبل دوسری شادی کی تھی جس کے بعد خاندان میں جھگڑے شروع ہوگئے، 6 ماہ قبل نور محمد کا سالہ منٹھار اپنی بہن اور بھانجے سکندر علی کو لیکر اپنے گھر بلوچستان ڈیرہ مراد جمالی چلا گیا تھا ،گذشتہ روزصبح منٹھار نے بہنوئی کو فون کال کرکے بتایا کہ تمہارا بیٹا انتقال کرگیا لاش گھر کے آگے رکھ کر آگیا ہوں جاکر اٹھا لو،پولیس کے مطابق متوفی کی جسم پر ظاہری طور پر کوئی نشانات نہیں ملے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت معلوم ہوسکے گی،مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی پہلی بیوی کے بھائیوں نے اس کے بیٹے کا قتل کیا ہے، بیٹے کے قتل کا مقدمہ نامزد افراد کے خلاف درج کروائوں گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید