• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو روز قبل ہاکس بے روڈ سے چھینا گیا ٹریلر سامان سمیت برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ماڑی پور پولیس نے دو روز قبل ہاکس بے روڈ سے چھینے گئے ٹریلر اور لوٹے گئے 27 بنڈل برآمد کرلئے گئے،پولیس کے مطابق 6 اپریل کو ویگو میں سوار چھ سے سات مسلح ملزمان نے ہاکس بے روڈ سے 107 بنڈل فائبر لوڈ ٹر یلر چھینا تھا،ملزمان ٹریلر کے دو ڈرائیور اور ایک ہیلپر کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے اور بعد ازاں کٹی پہاڑی کے پاس چھوڑ کر ٹریلر سمیت فرار ہو گئے تھے ،ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے چھینے گئے ٹریلر کا سراغ لگا کر گزشتہ رات سپارکو روڈ موچکو پر واقع گودام پر کارروائی عمل میں لائی گئی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق گودام مالک حنیف اور اسکے بیٹے سلطان نے رانا ناصر نامی شخص کے ہمراہ مزکورہ مال گودام میں اتارا اور بقیہ مال دوسری گاڑی میں شفٹ کر دیا گیا تھا، بقیہ مال کی برآمدگی اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید