• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منعم ظفر کی مفتی منیب اور دیگر سے ملاقات، یکجہتی غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے منگل کو مہتمم دارالعلوم نعیمیہ مفتی منیب الرحمنٰ سے دارالعلوم نعیمیہ، رئیس الجمامعہ ستاریہ حافظ مولانا محمد سلفی، ڈاکٹر محمد سعیداسکندرسے جامعہ بنوری نیوٹاؤن میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اورامیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 13 اپریل شام 4بجے شارع فیصل پر عظیم الشان و تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی، علما نے یکجہتی غزہ مارچ کو وقت کی ضرورت قراردیتے ہوئے تائید اور حمایت کا اعلان کیا، علاوہ ازیں منعم ظفر خان نے دارالعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس وقت غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، امریکی سرپرستی میں اسرائیل غزہ کو ملیا میٹ کرنے پرتلا ہوا ہے اورجنگ بندی کے معاہدے کو روندکر فلسطین میں وحشیانہ بمباری کررہا ہے، گزشتہ 21دنوں میں 500سے زائد بچے شہید کردیے گئے، امریکا ، فرانس، اٹلی، جرمنی، برطانیہ اسرائیل کی پشت پر موجود ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کو امریکا ویٹو کرچکا ہے،انہوں نے کہاکہ بیت المقدس سے ہمارا دینی وایمانی رشتہ ہے، قبلہ اول کا تحفظ پوری امت کی ذمہ داری ہے، مسلم دنیا کے حکمرانوں کے پاس سارے وسائل اور ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن ان میں ایمانی غیرت موجود نہیں ہے،جماعت اسلامی جمعہ11اپریل کو کراچی میں ہزارسے زائد کارنر میٹنگز منعقد کریگی ،علماء کرام جمعہ کے دن اپنے منبر ومحراب سے صدائے احتجاج بلند کریں اور عوام کو اس کی اہمیت سے آگاہ بھی کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید