• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے خلاف جمعے کو ملک بھر میں احتجاج، ریلیاں نکالی جائیں گی، سنی تحریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے قاری ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد سنی تحریک کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ،مرکزی سطح پر اسرائیل مردہ باد ریلی مزار عالم شاہ بخاری بابا سے امریکن قونصلیٹ تک نکالی جائیگی، سنی تحریک کے ذمہ داران، کارکنان اور عوام اہلسنت احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، کراچی میں رہنے والے تمام غیور مسلمانوں سے اس ریلی میں شرکت کی اپیل ہے ،انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری ہے اور ان سب حالات کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں،اسرائیل مسلسل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے،جنگ بندی کا امن معاہدہ صرف ایک نام ہے اسرائیل کی جانب سے اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید