کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پولیسنگ کو آسان،جدید اور عوام کی امنگوں کے عین مطابق بنانا ہوگا،جرائم کے خلاف ہمارا مؤثر ترین ٹول عوام کے بھرپور تعاون کا مرہون منت ،سندھ پولیس کیساتھ حکومت سندھ کا مکمل تعاون اور مدد شامل حال ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بھر کے پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش کے منصوبے سے متعلق سینٹرل پولیس آفس میں اپنی زیر صدارت اجلاس میں کیا ،اجلاس کو ڈی آئی جیز نے اضلاع کے ماڈل پولیس اسٹیشنز کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، آئی جی سندھ نے کہاہےکہ اضلاع میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش سے نہ صرف پولیسنگ کا مثبت پہلو اجاگر ہوا ہے بلکہ عوام کی جانب سے بھی غیرمعمولی حوصلہ افزائی و پزیرائی ملی ہے۔