• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم کے مقدمے میں ملزم کو 6 سال قید اور جرمانے کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے اسٹریٹ کرائم کے مقدمے میں الزام ثابت ہونے پر ملزم کو 6سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی ،عدالت نے ملزم پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ، سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم شیر علی اور اس کے ساتھی نے نوجوان منیب سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا تھا۔عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ ان دنوں اسٹریٹ کرائم کے کیسز عروج پر ہیں، ایسے ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹانا ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید