• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف فلاحی شخصیت اور سابق صحافی شکیل دہلوی کو پیر  کوکراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نمازِ جنازہ عالمگیر مسجد میں ادا کی گئی  اور حب ریور روڈ پر واقع خورشیدپورہ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا وہ اتوار کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے،  جنازے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی ،شکیل دہلوی 1947 میں نئی دہلی، بھارت میں پیدا ہوئے، انہوں نے صحافت اور فلاحی کاموں کے شعبے میں ایک طویل اور باوقار کیریئر گزارا،مرحوم عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر فائض رہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید