• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، تاوان کیلئے شہری کا اغوا، سابق ایس ایچ او کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایس ایچ او سچل شیخ شعیب عرف شوٹر کی درخواست ضمانت پر وکلا کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،سرکاری وکیل نے کہا کہ شعیب شوٹر کے خلاف محمد شریف کو تاوان کیلئے اغوا کرنے کا مقدمہ ہے، مغوی تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ، مدعی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ مغوی محمد شریف رنگ کرنے کا کام کرتا تھا ، رہائی کے عوض 5 لاکھ روپے مانگ رہے تھے، عدالت سے درخواست واپس لینے کے باوجود شہری کو رہا نہیں کیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید