• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی تاجران ونگ کا اجلا س مسائل اور اس کے حل پر گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی سندھ تاجران ونگ،سید اظہار قادری کی قیادت میں پی ٹی آئی کراچی ریجن کے تاجران کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہوا۔اس دوران ٹیکسز، رئیل اسٹیٹ، کسٹمز کے مسائل اور حالیہ امریکی ٹیرف کے پاکستان پر ممکنہ اثرات اور دیگر مسائل اور اس کے حل پر گفتگو کی گئی۔ ان مسائل کے ممکنہ حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فردوس شمیم نقوی اور میجر (ر) ہارون رشید (صدر، تاجران وِنگ کراچی ڈویژن) بھی شریک تھے۔ میجر ہارون رشید نے اس بات پر زور دیا کہ تاجران ونگ کا مقصد کراچی کے تجارتی مسائل پر تاجروں کو متحرک کرنا، معاشی ترقی کے لئے مثبت تجاویز دینا اور پارٹی کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کرنا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید