• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وحشیانہ بمباری کیخلاف کے پی بار کونسل کی کال پر وکلاء کاعدالتی بائیکاٹ

پشاور(نیوز رپورٹر ) فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے خلاف خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر وکلاء نے صوبہ بھر میں عدالتوں کابائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے باعث عدالتی امور بری طرح متاثر ہوئے ۔تفصیلات ے مطابق خیبر پختون خوا بار کونسل نے فلسطین پر اسرائیلی نمباری کے خلاف احتجاج کے طور پر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ اس موقع پر پشاور کے سینئر وکلاء امین الرحمٰن، یاسرخٹک، اسحاق علی قاضی، دانیال چمکنی ،بابر یوسفزئی اور دیگر نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ امت مسلمہ فلسطین میں جنگ بندی کے لئے کردار ادار کرے، فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کے لئے مسلمان حکمران آواز اٹھائیں تاکہ یہ سلسلہ روک جائے، غزہ پر اسرائیلی بمباری پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے وہاں پر معصوم بچے اور لوگ روزانہ شہید ہو رہے ہیں کیا عالم اسلام اور دنیا کو یہ تباہی نظر نہں آرہی، کیوں ساری دنیا اس پر خاموش تماشائی بنی ہو ہے انسانی حقوق کی تنظمیں کہاں پر ہیں؟ فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی پر کیوں انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں۔ وقت آ گیاہے کہ مسلمان اس پر آواز اٹھائیں تاکہ یہ سلسلہ بند ہو۔ واضح رہے کہ بار کو نسل کی کال پر وکلاء نے صوبہ بھر میں عدالتوں سے بائیکاٹ کا کیا وکلاء کے احتجاج کی وجہ سے عدالتی امور بری طرح متاثر ہوئے اور دور دراز سے کیسوں کی پیشی کے لئے آنے والے سائلین کو واپس لوٹنا پڑا۔
پشاور سے مزید