• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ایڈووکیٹ قومی وطن پارٹی ضلع دیر پائین کے چیئرمین اور ارشد خان جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور ( جنگ نیوز)قومی وطن پارٹی ضلع دیر پائین کی تنظیم سازی مکمل ہوگئی۔عمران خان ایڈوکیٹ ضلعی چیئرمین اور ارشد خان جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے۔اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی لوئر دیر کا تنظیمی اجلاس تیمرگرہ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں قومی وطن پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی اجلاس میں ضلع کے اندر پارٹی کے ازسرنو تنظیم سازی کیساتھ تحصیل اور یونین کونسلوں کی سطح پر تنظیم سازی پر طویل مشاورت کی گئی،اجلاس میں پہلے مرحلے کے دوران ضلعی کابینہ کو مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق عمران خان ایڈوکیٹ چیئرمین،علی رحمن سینئر وائس چیئرمین،ارشد خان جنرل سیکرٹری،سجاد علی وائس چیئرمین اول،شاہ خضرخان وائس چیئرمین دوئم،محمد امین خان وائس چیئرمین سوئم،اسد رضا وائس چیئرمین چہارم،قریش خان وائس چیئرمین پنچم،شاہ کرم خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،لیاقت اکاش جوائنٹ سیکرٹری اول،حیدر خان جوائنٹ سیکرٹری دوئم،حبیب اللہ جوائنٹ سیکرٹر ی سوئم،خان ذادہ سیکرٹری انفارمیشن،عمران باچہ سیکرٹری سوشل میڈیا جبکہ وائس چیئرمین سجاد علی کو سیکرٹری فنانس کا اضافی عہدہ بھی تفویض کیا گیا۔
پشاور سے مزید