• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف حکومت کوئی بھی عوامی مفاد مخالف بل پاس نہیں کریگی ‘عمران سالارزئی

پشاور (وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے اپوزیشن جماعتوں کے مائنز اینڈ منرل بل کے حوالے سے جاری بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرل بل پر اپوزیشن جماعتیں کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کریں پاکستان تحریک انصاف حقیقی جمہوری پارٹی ہے ۔قائد عمران خان نےممبران اور عوام کو یہ شعور دیا ہے کہ کسی کی اندھی تقلید نہ کریں اگر پی ٹی آئی صوبائی حکومت چاہے تو ایک دن میں یہ بل پاس کردے گی مگر سب سے پہلے پی ٹی آئی کارکنان و ممبران صوبائی اسمبلی نے اس بل کی مخالفت کی،پی ٹی آئی صوبائی حکومت عوام دوست حکومت ہے وہ کبھی بھی عوامی مفاد مخالف بل کو پاس نہیں کریگی۔
پشاور سے مزید