پشاور ( وقائع نگار )پیراپلیجک سنٹر پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دو قابل فزیکل ریہیبلیٹیشن پروفیشنلز کی بیرون ملک ملازمت کے سلسلے میں الوداعی کلمات پیش کئے گئے اور سنٹر میں انکی مخلصانہ خدمات کو سراہا گیا۔ اکوپیشنل تھراپسٹ ماریہ گوہر بسلسلہ روزگار آئرلینڈ روانہ ہو رہی ہیں اور اسپیچ لینگویج پیتھالوجسٹ طارق فاروقی قطر میں اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں، ان دونوں افسران کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا جبکہ چیئرمین بورڈ آف گورنرز ضیاء الرحمٰن کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔اس موقع پر سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس، سینئر انتظامی افسران اور عملے کے دیگر ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے دونوں ماہرین کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔