پشاور (جنگ نیوز) زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی مدت ملازمت میں ممکنہ ایک سال کی توسیع پر یونیورسٹی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین سمیت تعلیمی حلقوں نے شدید تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے سے پہلے وی سی کی گزشتہ چھ سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو صاف پتہ چل جائے کہ انہوں نے کس طرح یونیورسٹی کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ملازمین کے مطابق وی سی اپنے گزشتہ چھ سالہ دور میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئے ہیں اور یونیورسٹی میں کوئی بھی بڑا پراجیکٹ شروع نہ کرسکے اور اگر انہیں مزید ایک سال کیلئے توسیع دی جاتی ہے تو ان کیلئے کام کرنا اورمشکل ہوجائے گا۔