• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

800خواتین دوران زچگی وفات پا جاتی ہیں،عالمی ادارہ صحت

پشاور ( لیڈی رپورٹر)عالمی ادارہ صحت کے مطابق روزانہ تقریباً 800خواتین دوران زچگی یا چند دنوں بعد وفات پا جاتی ہیں۔ زیادہ تراموات ترقی پذیر ممالک میں ہوتی ہیں، جن میں پاکستان بھی شامل ہے یہ صرف اعداد و شمار نہیں، بلکہ ناگفتہ بہہ کہانیاں ہیں جن کے پیچھے معاشرتی نا انصافی، صحت کی ناکافی سہولیات اور علم و شعور کی کمی پوشیدہ ہےان خیالات کا اظہار ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سروسز کلب پشاور میں منعقدہ شوریٰ ہمدردکے اجلاس کے شرکاء نے کیا جس کا موضوع تھا ʼʼصحت مند آغاز، اُمید افزا مستقبلʼʼ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر شوریٰ ہمدرد پشاور پروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور خان،پروفیسر آف پبلک ہیلتھ ،پشاور میڈیکل کالج اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پرائم فائونڈیشن ڈاکٹر سعید انور نے کہاکہ ۔دیہی بی ایچ یوز کو اپ گریڈ کرنے، ان میں 24 گھنٹے خدمات کی فراہمی،لیڈی ہیلتھ ورکرز، دائیوں اور نرسوں کی تربیت،علما ء کرام کواپنے خطبات میں مذکورہ موضوع کو شامل کرناٹیلی میڈیسن کے ذریعے دور دراز علاقوں میں خدمات پہنچانااورمرد حضرات کو فوری اور درست فیصلہ کرنے کی تربیت دیناوہ بنیادی عوامل ہیں
پشاور سے مزید