• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارالحکومت پشاور میں غیر اعلانیہ اور بے تحاشہ لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا حرام کردیا روز بروز گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پیسکو نے بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تیز کردیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی سے پریشان عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، رات سے دن تک اور دن کے مختلف اوقات میں بجلی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔عوام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک جانب شدید گرمی اور دوسری جانب لوڈ شیڈنگ نے جینا محال کر رکھا ہے، آج مارکیٹ میں ہر چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے، اوپر سے اس بے تحاشہ لوڈشیڈنگ نے مہنگائی سے پریشان عوام کو زندہ درگور کر دیا ہےحکومت کو اس صورتحال میں اقدام کرنا ہوگا، تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک جانب تو سکھ کا سانس لینا نصیب ہو
پشاور سے مزید