پشاور (وقائع نگار ) سینٹیشن کمپنیوں میں تعینات میونسپل ملازمین ڈیپوٹیشن الائونس کی بندش کے خلاف 30 اپریل سے پورے صوبے کی واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنیز میں غیر معینہ مدت تک مکمل ہڑتال اور تالہ بندی کا اعلان نہ صفائی ہوگی نہ پینے کا پانی ہوگا اور نہ ہی سیوریج کا نظام بحال ہوگا دفتر کی مکمل تالا بندی کر کے میونسپل ملازمین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز جبکہ ڈبلیو ایس ایس پی پشاور کے ملازمین کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے دفتر میں جمع ہو کر صوبائی اسمبلی چوک میں دھرنا دیں گے ان فیصلوں کا اعلان ملک محمد نوید اعوان مرکزی و صوبائی صدر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ فیڈریشن نے صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے شرکا ء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک ظالمانہ فیصلہ کرتے ہوئے پرائیویٹ سینیٹیشن کمپنیوں میں خدمات سرانجام دینے والے میونسپل ملازمین کو گزشتہ 10 سالوں سے ادا کیا جانے والا ڈیپوٹیشن الائونس ایک آڈٹ پیرا کو بہانہ بنا کر بند کر دیا ہے جو کے میونسپل ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے