• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کی حفاظت جمہوری معاشروں کی بنیاد ہے، شفیق چوہدری

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پارلیمنٹری کمیشن فار ہیومن رائٹس شفیق چوہدری نے کہا ہے کہ صحافیوں کی حفاظت جمہوری معاشروں کی بنیاد ہے ،صحافیوں کی حفاظت ’’جرنلسٹ الرٹ ایپ’’ تربیتی ورکشاپ سے ارسلان حفیظ، افضل بٹ اور ارشد انصاری کا خطاب ، وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹری کمیشن فار ہیومن رائٹس نے میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے تعاون سے اور یورپی یونین کی معاونت سے صحافیوں کے خلاف جرائم/دھمکیوں کی دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن پر مبنی ’’جرنلسٹ الرٹ ایپ‘‘ کے عنوان سے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو عملی علم اور مہارت فراہم کرنا تھا تاکہ وہ پاکستان بھر میں صحافیوں کو درپیش دھمکیوں اور تشدد کے واقعات کو ریکارڈ، ٹریک اور رپورٹ کرنے کے لئے ڈیجیٹل ٹولز کا موثر طریقے سے استعمال کرسکیں۔ تقریب میں وزارت انسانی حقوق، وزارت اطلاعات و نشریات، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس، نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ہیلپ لائن 15 پولیس اہلکار، نیشنل پولیس بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سائبر کرائم ونگ کے افسران، صحافی برادری کے اراکین اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید