اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس وٹیکنالوجی نے ملک کے تحقیقی شعبے میں مذید بہتری لانے کیلئے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے بجٹ میں اضافے کی سفارش کر دی ، وفاقی وزیر نے ہیپاٹائٹس ، کورونا اور ملیریا کی ٹیسٹنگ کٹس کی تیاری کے منصوبے پر کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کی تجویز پیش کرتے ہوئے پی سی ایس آئی آر حکام کو تمام معلومات کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر خالد مگسی سمیت وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ ، وزارت کے سینئر افسران اور ماتحت اداروں کےحکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے آئندہ مالی سال 2025 /26کے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور بجٹ سفارشات کا جائزہ لیا گیا اج،چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ وزارت کے کئی اداروں میں سربراہان موجود نہیں ہیں ،وفاقی وزیر نے بتایا کہ کئی اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔