• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے لئے ماحولیات وہ جگنو ہے جسے ہم بچپن میں پکڑتے تھے، مصدق ملک

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ میرے لئے ماحولیات وہ جگنو ہے جسے ہم بچپن میں پکڑتے تھے لاہور کے پارکوں میں جاکر تتلیاں پکڑنا اور پھر انہیں آزاد کردینا میرے لئے ماحولیات ہے جب سیکرٹری نے پوچھا وزارت میں کیسا محسو س کررہے ہیں تو میں نے کہا بہت زیادہ گرین ہمیں قدرتی ماحول کو دوبارہ اپنانا اور بحال کرنا ہوگا، ہمیں 1980کی دہائی کی طرف واپس نہیں جانا چاہیے بلکہ ہمیں سائنس، شواہد اور ایسی پالیسیوں کے ساتھ اپنی زمین کودوبارہ سرسبز و شاداب بناناہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیڈرز ان اسلام آباد بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے میں نیا ہوں، جب میری سیکرٹری نے پوچھا کہ اس وزارت میں آپ کیسا محسو س کررہے ہیں تو میں نے کہا بہت زیادہ گرین،میرے لیے ماحولیات وہ جگنو ہے جسے ہم بچپن میں پکڑتے اور ایک بوتل میں بند کردیتے تھے اور پھر لائٹ بند کرکے اسے دیکھتے تھے اور جب کوئی کہتا تھا کہ تم کیا کررہے ہو، اس گلاس میں تو جگنو مرجائے تو ہم دوڑ کر اسے آزاد کردیتے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید