• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشتگردی معاشی صورتحال خراب کرنے کی ناپاک کوشش، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی پاکستان کی معاشی صورت حال خراب کرنے کی ناپاک کوشش ہے جو ہر قیمت میں ناکام ہوگی ، افواج پاکستان اور سیاسی جماعتیں ملک میں کسیصورت میں دہشت گردی کو قبول نہیں کریں گی، اس وقت تما سیاسی جماعتوں اور بلوچستان حکومت اور وفاق کو مل کر صوبے میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا،سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے کی جانے والی بزدلانہ کارروائیوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا، بھارت اور افغانستان سے دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی جارہی ہے، جعفر ایکسپریس میں امریکی اسلحہ کا استعمال ہونا واضح ثبوت ہے کہ افغانستان میں موجد امریکی اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید