اسلام آباد (ساجد چوہدری ) اسمارٹ ولیج پاکستان منصوبے کے تحت صوابی اسمارٹ ولیج کا افتتاح کر دیا گیا ، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے افتتاح کیا ، منصوبہ وزارت آئی ٹی ، ہواوے اور آئی ٹی یو کے اشتراک سےشروع ،کرنل شیر خان شہید کے گاؤں میںا سمارٹ ویلیج ، خراج عقیدت پیش کیا یہ منصوبہ گوکینہ اور سمبڑیال میں دو اسمارٹ ولیجز کی کامیاب شروعات اور عمل درآمد کے بعد شروع کیا گیا ہے ،اسمارٹ ولیج پاکستان منصوبہ ملک کے دیہی اور دور دراز علاقوں کو ڈیجیٹل طور پر ترقی دینے کیلئےوزارت آئی ٹی ، ہواوے اور آئی ٹی یو کے اشتراک سےشروع کیا گیا ہے، سواتی اسمارٹ ولیج دیہی علاقوں کی ڈیجیٹل ترقیکے لیے ایک نمونہ کے طور پر کام کرے گا،اس منصوبے کے تحت جامع ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی جن میں بنیادی ڈیجیٹل تعلیم، آن لائن مارکیٹنگ، ای-کامرس، ڈیجیٹل مالی شمولیت اور ڈیجیٹل زراعت شامل ہیں، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہادیہاتوں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن آئندہ نسلوں کی ٹرانسفارمیشن ہے ،حکومت کی کوشش ہے کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات دور دراز کے علاقوں تک پہنچیں، انہوں نے کہا صوابی میں کرنل شیر خان شہید کے گاؤں میں سمارٹ ویلیج منصوبہ کا مقصد ان کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔