کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے 11 افسران، تین پرائیویٹ ٹھیکے دار اور ایک میں بینک مینجر سمیت 15 افراد کے خلافجعلی بینک گارنٹی اور کرپشن کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سرکل کے سربراہ چوہدری افضل نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد پرویز ملک کی درج کی گئی ایف آئی أر نمبر 12/25میں تحریر کیا گیا ہے کہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران نے پرائیویٹ ٹھیکے داروں کی ملی بھگت سے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والے ایک پروجیکٹ میں ایک ٹھیکے دار سے مبینہ رشوت وصول کرتے ہوئے اس کی ایک کروڑ 20لاکھ کی جعلی بینک گارنٹی جمع کر کے اس کو ٹھیکہ تقویض کر دیا۔