اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )اسلام آ باد میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے نئے ادارے بلڈنگ اینڈہائوسنگ کنٹرول ایجنسی سی ڈی اےکو زیادہ با اختیار اور خود مختار بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایجنسی اسلام آ باد میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے کاروائی کریگی ،ا پنا انفورسمنٹ سٹاف ،مجسٹریٹ ہوگا۔ اسے بلڈنگ پلانز منظوری ، مانیٹرنگ، غیر قانونی اسٹرکچرز سر بمہر یا مسمار کر نے کا اختیار ہوگا ، ادارے کوڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا ٹاسک حوالے ۔ادارے کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ زون ایک ، زون دو ، چار اور پانچ میں غیر قانونی تعمیرات کو روکا جا ئے ۔ادارے کا مینڈیٹ یہ ہے کہ بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020پر عمل درآ مد کو یقینی بنا یا جا ئے۔بلڈنگ پلانز کی منظوری اور مانیٹرنگ کا اختیار ہو گا۔فیلڈ انسپکشن کرکے غیرقانونی اسٹرکچرز کو سیل (سر بمہر)یا مسمار کرنا ہے۔ادارے کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے جس میں GISمیپنگ ۔ ای منظوری اور عوامی شکایات کا ازالہ کرناشامل ہے۔