اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے بورڈ نے سی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں بلڈنگ اینڈ ہاؤسنگ کنٹرول کو مختلف درپیش مسائل اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے بلڈنگ اینڈ ہاوسنگ کنٹرول ایجنسی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں بلیو ایریا میں فوڈ اسٹریٹ اور پیڈسٹرین ٹریکس کی تعمیر ٹائم کے مطابق کرنے کی منظوری دی گئی یہ منظوری چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں دی گئی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام عوام کی آگاہی کیلئے نہ صرف سی ڈی ای کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائینگےبلکہ باقاعدگی کیساتھ میڈیا میں انکے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی جائیگی، چئیرمین سی ڈی اے نے کہا قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی لسٹ بھی زون وائز سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں، شہریوں کوان سوسائٹیز سے آگاہ کرکے انکے سرمایہ کو محفوظ بنایا جائے، اجلاس میں سٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ 3 کی کارکردگی اور استعداد کار میں اضافے کیلئے نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔