پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پاکستان اور فرانس کے تعلقات میں بہتری آنے لگی ، فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششوں کاوشوں اور بہتر سفارت کاری کے باعث فرانس اور پاکستان کی درمیان دوطرفہ مشاورت شروع ہو گئی ہے، اس سلسلہ فرانس وزارت خارجہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈیوڈ برٹولوٹی کے دور پاکستان کے دوران پاکستانی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے یورپ شفقت علی خان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مفید ملاقات میں ایک دوسرے ممالک کے درمیان تعاون کو مظبوط بنانے کےلئے ہونے والا ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان دوستی بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔