کراچی / اسلام آباد (سہیل افضل / خالد مصطفیٰ)نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) نے بلوچستان میں چاغی کے مقام پر سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر دریافت کرلیے ۔ اس بات کا اعلان منگل کو یہاں چیئرمین این آر ایل اور لکی سمینٹ کے سی ای او محمد علی ٹبہ نے پاکستانی منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے شرکاسے خطاب میں کیا۔ این آر ایل ایک سوفیصد نجی کمپنی ہے ۔ جو فاطمہ فرٹیلائزر، لبرٹی ملز اورلکی سیمنٹ کا ذیلی ادارہ ہے جسے اکتوبر 2023 میں لیز دی گئی تھی ۔ لائسنس کردہ علاقہ اپنی آتشِ فشانی چٹانوں کی خصوصیات کی وجہ سے معروف ہے جہاں قیمتی معدنیات کی دریافت نے روشن اورقیمتی امکانات ہیں گذشتہ 15 ماہ کے عرصہ میں این آر ایل نے معدنی ذخائر کے 18امکانات کی نشاندہی کی ہے۔ان میں سے ایک ممکنہ سائٹ ’’ٹینگ کور‘‘ پر تیزی سے ایڈوانس مرحلے تک پہنچ گئی ہے۔محمد علی ٹبہ نے بتایا کہ این آر ایل نے ہیروں کی دریافت کے سلسلے میں 13 کھدائیاں 3517 میٹرز تک مکمل کرلی ہیں 1500 میٹرز تک 6 ڈرلنگ ہولز سطح سے قریب زونز میں معدنیات موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے انٹریسٹ رینجز میں 0.23 سے 0.48 فیصد تانبہ ، 0.09 جی /ٹی سے 0.14 جی /ٹی سونا اور 1.30 جی /ٹی سے 6.21 جی /ٹی چاندی ملی ہے۔